لاہور سمیت پنجاب بھر میں پارکس عوام کیلئے کھل گئے
فائل فوٹولاہور کے بچے اور بڑے خوش ہوجائیں کیونکہ شہر بھر میں پارکس کی رونقیں بحال ہوگئیں،شہری فیملی کے ہمراہ صبح کے وقت ہی تازہ ہوا کے مزے لینے پارکس میں پہنچ گئے،جہاں کچھ نے ماسک لگانا مناسب سمجھا،تو کچھ بغیر ماسک کے ہی تشریف لے آئے۔
آخر کار وہ دن آہی گیا جس کیلئے شہری لاک ڈاون کے دوران بیتاب رہے،لاہور سمیت پنجاب بھر کے بڑے پارکس کھلےتو جیلانی پارک لاہور میں بھی صبح ہوتے ہی کوئی ماسک لگائے اور کوئی بغیر ماسک کے ہی پارک میں انجوائے کرتا دیکھائی دیا۔
ایس او پیز پر تو عملدرآمد ہوتا دیکھائی نہیں دیا مگر پارکس کھلنے پرفیملیز نے بھی موقع غنیمت جانا اور بستروں کو چھوڑ کر پارکوں میں سیلفیز بنانے کو ترجیح دی۔
پچہتر روز بعد پارکس اب صبح 6سے رات 9بجے تک کیلئے کھلے رہیں گے مگر بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔